سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 3ڈالرکی کمی سے 1732ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Mar 24, 2021 - 18:46
سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1732 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب بدھ کے روز ملکی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور  دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد  91 ہزار 907 روپے  ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1370 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1174روپے 55 پیسے پر مستحکم رہی۔

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

علمی ویب پاکستان کی سب سے مئوثر تعلیمی ویب سائٹ ۔ تمام تعلیمی، سائنسی اور معلوماتی خبروں، تبصروں، تجزیوں، مکالموں اور اپ ڈیٹس کا مرکز ۔ انگریزی زبان میں کامیاب اشاعت کے بعد اب اردو زبان میں بھی