تخم بلنگا کے فوائد

یہ ناصرف گرمی میں تازگی دیتا ہے بلکہ اس میں موجود خصوصیات جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ صحت کے بہت سے مسائل کا بھی خاتمہ کرتی ہیں

Mar 18, 2021 - 13:29
Mar 18, 2021 - 13:33
تخم بلنگا کے فوائد
ہم میں سے اکثر لوگ تخم ملنگا کی افادیت سے ناواقف ہیں ۔ یہ ناصرف گرمی میں تازگی دیتا ہے بلکہ اس میں موجود خصوصیات جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ صحت کے بہت سے مسائل کا بھی خاتمہ کرتی ہیں ۔ ایک چائے کا چمچہ تخم ملنگا دودھ،روح افزا،فالودہ یا خالی پانی میں ملا کر پینے سے آپ یقینناََ تازہ دم اور توانا رہیں گے۔
تخم ملنگا کے فوائد بے شمار ہیں جن میں سے چند ہم یہاں بیان کر رہے ہیں ۔
تخم ملنگا کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے جسم میں کاربوہائڈریٹ،پروٹین ،فیٹس ،شکر،فائبر،وٹامنز اور منرلز کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔تخم ملنگا جسم کی کارکردگی کوبہتر بناتا ہے اور بہت سے مسائل سے بچاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تخم ملنگا میں فائبر وافر مقدار میں موجود ہیں جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔اس میں ڈیٹوکس کرنے کی خصوصیات موجود ہیں جو پورے نظام ہضم کی صفائی کرتے ہیں۔جب پیٹ سے ٹوکسن صاف ہو جاتاہے تو ہاضمہ کے نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔اس طرح پیٹ بہت سی خرابیوں جیسے درد،بد ہضمی اور گیس سے محفوظ رہتا ہے۔
تخم ملنگا میں موجود فائبر نہ صرف قبض کو ختم کرتا ہےبلکہ اس کو جڑ سے ختم بھی کر دیتاہے۔اس کے لئے ایک چائے کا چمچہ تخم ملنگا کو ایک گلاس دودھ میں ملائیں اور رات کو سونے سے پہلے پی لیں۔معدے کی کارکردگی بہتر بنا کر قبض کو ختم کردے گا۔
یہ بیج نظام ہاضمہ خاص کر پیٹ کوسکون دیتا ہے۔اگر آپ کو پیٹ یا سینے میں جلن ہوتی ہے تو اس کے لئے روزانہ تخم ملنگا کا استعمال کریں ،ایک ہفتے میں ہی واضح فرق نظر آئے گا ۔
شدید گرمی میں تخم ملنگا جسم کو راحت پہنچاتا ہے۔اس میں ٹھنڈا رکھنے کی خصوصیات موجود ہیں جن کی بدولت یہ سخت گرمی میں بھی جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔گرمی کے دنوں میں دن میں کئی مرتبہ ٹھنڈے پانی میں تخم ملنگا ملا کر پیئیں ۔
یہ بیج ذہنی دباؤ دور کرکے سکون پہنچاتا ہے۔جسم کے ساتھ یہ دل ودماغ کو بھی سکون دیتا ہے۔تخم ملنگا کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے ذہنی دبائو میں کمی آتی ہے اور یہ ذہن کو طاقت بخشنے کے ساتھ موڈ کو بہتر بناتا ہے۔

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow

علمی ویب پاکستان کی سب سے مئوثر تعلیمی ویب سائٹ ۔ تمام تعلیمی، سائنسی اور معلوماتی خبروں، تبصروں، تجزیوں، مکالموں اور اپ ڈیٹس کا مرکز ۔ انگریزی زبان میں کامیاب اشاعت کے بعد اب اردو زبان میں بھی